اسرائیل کی جلبوع جیل میں سپیشل ٹاسک فورس کے چھاپے اور اسیران کے ساتھ بدسلوکی کے بعد فلسطینی اسیران اور اسرائیلی جیلروں کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں نے سیکشن 1 اور 3 پر چھاپہ مارا ، اور کچھ کوٹھڑیوں کے اندر صوتی بم پھینکے اور تلاشی لی۔
اسی اثنا میں فلسطینی انتظامی قیدیوں نے بدھ کے روز اسیر کاید الفسفوس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی جیلوں میں ایک روز کی بھوک ہڑتال کی جو 63 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں ۔
حال ہی میں فلسطینی اسیران کی تحریک کی قومی کمیٹی نے اسرائیل کی جانب سے انتظامی حراست کے خاتمے سے انکار کے بعد بھوک ہڑتالی قیدی فسفوس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔