جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی جہاد: شقاقی کی شہادت نے عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے پرمجبورکیا

بدھ 27-اکتوبر-2021

اسلامی جہاد تحریک نے اس بات کی تصدیق کی کہ جماعت کے بانی فتحی الشقاقی کی قاتلانہ حملے میں شہادت کے واقعے نے جماعت کو اپنی عسکری  صلاحیتوں فروغ دینے پرمجبور کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  جماعت کی  فوجی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے، اس کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے،اس کی عوامی بنیاد کو وسعت دینے کا محرک جماعت کے بانی فتحی الشقاقی کی قاتلانہ حملے میں شہادت تھی۔ اس کے بعد جماعت کی قیادت کو اپنی عسکری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پرمجبور ہونا پڑا۔

یہ بات آج بروز منگل شقاقی کے شہادت کی 26ویں برسی کے موقع پر اسلامی جہاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی۔

بیان میں نشاندہی کی گئی کہ تمام سٹیشنز اور مراحل جن سے یہ تحریک گذری اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ پہاڑوں کی طرح مضبوط اور مستحکم تحریک ہے۔

تحریک نے الشقاقی کی خوبیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے "نعرہ بلند کیا (فلسطین قوم کا مرکزی مسئلہ ہے) اس کی فکر اور اس کا کام، اپنے لوگوں کے مفادات کے حصول کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کا نعرہ بلند کیا اور اس کے لیے جدو جہد کی۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے آج سے چھبیس سال قبل اسلامی جہاد کے بانی فتحی الشقاقی کو ایک قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی