چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

ہفتہ 7-اگست-2021

کل جمعہ کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 37 سالہ فلسطینی عماد علی دویکات شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی دم گھٹنےسے متاثر ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی نابلس میں بیتا کے مقام پر فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض فوج نے عماد علی دویکات کو براہ راست گولی ماری۔ گولی سینے میں لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں نابلس میں رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بیتا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی ایک احتجاجی ریلی پر قابض فوج نے فائرنگ کی اور جس کے نتیجے میں گولی لگنےسے دویکات شہید اور دو فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے دویکات کوبراہ راست اس کے سینے میں گولی ماری جس کے نتیجے میں گولی دل کو چیرتے ہوئے پار ہوگئی۔

شہید کے لواحقین میں پانچ بچے ہیں جن میں سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ بیٹے کی عمر  صرف دو ماہ ہے۔

خیال رہے کہ بیتا کےمقام پر گذشتہ چند ماہ کے دوران جاری کشیدگی اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سات ہوگئی  ہے۔

ہلال احمر کے ڈائریکٹر احمد جبریل نےبتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور کم سے کم 17 فلسطینی زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی