قابض صہیونی فوجیوں نے جمعرات اور جمعہ کی شام ماں اور بیٹے اور دو بھاءیوں سمیت پانچ شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
ذراءع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے الخلیل میں سعیر قصے پر ہلہ بولا اور دو بھاءیوں نصار اور ایوب عیسیٰ جبارین کو انکے گھر پر ہلہ بولنے اور توڑ پھوڑ کے بعد حراست میں لے لیا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے اکتیس سالہ محمد عمارنہ اور اسکی ماں کو طولکرم میں ثینانا کے علاقے سے انکے گھر سے اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نوجوان اور اس کی والدہ کو گرفتار کرنے سے پہلے پانچ گاڑیاں قصبے میں داخل ہوئیں اور عمارنہ خاندان کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعرات کی شام قابض فوج کے ایک خصوصی یونٹ نے جسے "مسٹارویم” کہا جاتا ہے رام اللہ کے شمال میں بیرزیت میں ایک نوجوان کو اپنی کار سے گرفتار کرلیا۔