قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں حزما قصبے میں متعدد تجارتی املاک کو مسمار کر دیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی بلڈوزروں نے حزما فوجی چوکی کے قریب تجارتی مراکز کوبغیر لاءسنس تعمیر کا بہانہ بنا کر مسمار کر دیا جو اسامہ الخاطب کی ملکیت تھے۔
اسرائیلی حکام فلسطینی سہولیات مسمار کرنے کی پالیسی کا استعمال کرتے ہیں اور انہیں اپنے مکانات اور زمینیں چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ آبادکاری کے منصوبوں کو بڑھایا جاسکے۔
عینی شاہدین نے کہا کہ صہیونی آبادکاروں نے علاقے میں آبادکاری کے منصوبوں کو بڑھانے کے لیے فلسطینی زمینوں کو بھاری مشینری کی مدد سے ہموار کر دیا