چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض فوج نے فلسطینی شہری سے زبر دستی اس کا مکان مسمار کرا دیا

اتوار 30-مئی-2021

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی زبردستی مکانات مسمار کرنے کی اجتماعی سزا کا دائرہ  القدس اور شمالی فلسطین سے  نکل کر مقبوضہ مغربی کنارے تک پھیل گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری سے زبردستی اس کا مکان مسمار کرا دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الفردیس کے مقام پر فلسطینی شہری محمود الوحش سےاس کا مکان زطردستی مسمار کرا دیا۔

محمود الوحش نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اسے نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں اسے کہا گیا تھا کہ وہ 60 مربع میٹر پر موجود اپنا مکان اور 40 مربع میٹر پر مویشیوں کا بڑا مسمار کردیں ورنہ مسماری کے عوض اس سے بھاری جرمانہ وصول کیا جائےگا۔

اسرائیلی فوج نے الوحش کو نوٹس جاری کیا کہ اس نےمکان اور مویشیوں کا باڑہ بغیر اجازت کے تعمیر کیا ہے  اور اسے فوری طور پرمسمار کیا جائے۔

 

مختصر لنک:

کاپی