قابض صہیونی فوجیوں نے اتوار کر روز الخلیل کے جنوب میں یطا کے مشرق میں برین کے علاقے میں ایک صحتی مرکز کو مسمار کرنے کے ارادے سے آگاہ کیا۔
صہیونی آبادکار بستیووں اور دیوار کے خلاف مزاحمت کی قومی اور پاپولر کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر راتب الجبور نے کہا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے نام نہاد علاقے” سی "میں بغیر پرمٹ تعمیر کا بہانہ بنا کر ہسپتال کے عہدیداروں کو مسماری کا نوٹس دیا۔
اسرائیلی قبضے نے مغربی کنارے میں جان بوجھ کر فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کیا تاکہ وہ فلسطینیوں پر دباو ڈال سکیں کہ وہ آبادکار بستیووں میں توسیع کے لیے اپنی املاک اور زمینیں چھوڑ سکیں۔