قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے خلاف تلاشی اور ان کی گرفتاری کی مہم جاری ہے۔ قابض فوج نے صرف ایک روز میں 45 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کریک ڈائون میں کئی ایسے فلسطینی نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہےجنہیں حالیہ ایام میں پہلے بھی گرفتار کرکے انہیں رہا گیا ہے۔
قابض فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ القدس اور غرب اردن کے تمامم علاقوں میں جاری ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق قابض فوج کے ہاتھوں اپریل کے دوران 700 فلسطینیوںکو گرفتار کیاگیا۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق القدس شہر سے ہے اور ان میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں پرمشتمل ہے۔
ادھر فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی ایک رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی فوج نے 250 فلسطینی روزہ داروں کو گرفتار کیا ہے۔