جمعه 15/نوامبر/2024

شام میں‌ اسرائیلی بمباری سے متعدد افراد جاں‌بحق اور زخمی

جمعہ 7-مئی-2021

شام میں سرکاری فوج نےبتایا ہے کہ  کہ فضائی دفاعی نظام نے علی الصبح بحیرہ روم کے ساتھ واقع شہر الاذقیہ پر داغے جانے والے کئی اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔ دوسری طرف شام میں اللاذقیہ اور دیگر مقامات پراسرائیلی طیاروں کی بمباری سےایک شہری جاں بحق اور کم سے کم چھ زخمی ہوگئے۔

اس حملے میں روسی فضائی اڈے "حمیمیم” اور شامی صدر بشار الاسد کے خاندانی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق کارروائی میں ملک کے وسطی میں عسکری ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔ مزید یہ کہ زور دار دھماکوں سے علاقہ لرز کر رہ گیا۔

بعد ازاں شامی سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ دھماکے اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں ہوئے۔ حملے میں الاذقیہ اور حماہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ اگرچہ گذشتہ چند برسوں کے دوران میں اسرائیل نے شام میں بہت سے علاقوں کو نشانہ بنایا تاہم حمیمیم کے روسی فوجی اڈے کے نزدیک لاذقیہ کو نشانہ بنانا ایک نادر بات ہے۔

حالیہ چند ماہ کے دوران میں اسرائیل نے شام کے اندر ایرانی اہداف کے خلاف حملوں کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ مغربی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ان حملوں میں بنیادی طور پر ہتھیاروں سے متعلق تحقیقی مراکز، گولہ بارود کے گوداموں اور لبنان سے شام میزائلوں کے واسطے عسکری قافلوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی