شنبه 16/نوامبر/2024

مراکشی دروازے سے 185 یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل

جمعہ 16-اپریل-2021

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 185 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعے پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات کو یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر 58 یہودی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عاید کردی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی