شنبه 16/نوامبر/2024

ماہ صیام میں بھی یہودی شپرپسندوں‌کے قبلہ اول پر دھاوے جاری

جمعرات 15-اپریل-2021

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 58 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں بدھ کو یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر 58 یہودی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی