جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون، حماس کے امیدوار سمیت 8 فلسطینی گر فتار

بدھ 7-اپریل-2021

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں کریک ڈائون میں مزید 8 فلسطینیوں‌کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ایک امیدوار بھی شامل ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے منگل کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ان پر اسرائیل اور یہودی آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے تلاشی کے دوران شمال مشرقی رام اللہ کے المغیر گائوں سے معتز عوض النعسان کو حراست میں لیا۔

ادھر جنین میں اسرائیلی فوج نے محمود نبیل قبھا کو گرفتار کیا جب کہ شمالی شہر طولکرم میں تلاشی کے دوران احمد سامر عبید کو گرفتار کیا گیا۔

نابلس شہر میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے 18 سالہ نصر الدین حمزہ اشتیہ کو گرفتار کیا۔ اشتیہ کا تعلق مغربی نابلس کے علاقے تل سے ہے۔

جنوبی بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے حماس کے رہ نما حسن الوردیان کو حراست میں لے لیا۔ حسن الوردیان حماس کے پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدوار ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی