فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بدھ کے روز دو الگ الگ مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان نابلس کے جنوبی اور مشرقی علاقے میں تصادم ہوا۔
جنوبی نابلس میں اوصرین کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے شہر کی سڑکوں پر بھی دھاتی گولیوں سے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں رسلان عدیلی نامی شہری زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے عدیلی کو حراست میں لے لیا۔
ادھر مشرقی بیت المقدس میں شاہراہ عمان اور عسکر کے مقامات پر فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا۔