چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں

جمعرات 18-فروری-2021

کل بدھ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں خالی گئی ‘حومش’ نامی یہودی کالونی کےقریب یہودی آباد کاروں کےایک گروپ نے فلسطینیوں پرحملہ کر دیا۔ اس موقعے پر فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں پر جوابی سنگ باری کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں کے ایک ڈنڈہ بردار گروپ نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر بھی سنگ باری کی اور لاٹھیوں سے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں‌نے حملہ کرنے والے آباد کاروں پر جوابی کارروائی کے طورپر سنگ باری کی۔

خیال رہے کہ حومش نامی یہودی کالونی کے قریب شمالی برقہ میں فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان آئے روز پرتشدد وقعات سامنے آتے ہیں۔

گذشتہ روز اسی علاقے میں یہودی آباد کاروں کے حملے میں 47 سالہ سھام طہ عبدالسلام اور 45 سالہ شوعق البیراوی نامی دو خواتین زخمی ہوگئی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی