جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہریوں کی وادی اردن کے متاثرہ علاقے میں نماز جمعہ کی ادائیگی

ہفتہ 13-فروری-2021

وادی اردن کے فلسطینی شہریوں نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسماری مہم کا نشانہ بنائے جانے والے علاقے حمصہ الفوقا  کے رہائشیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نماز جمعہ ادا کی۔

اسرائیلی غیر انسانی پالیسیوں کے شکار اس علاقے میں نماز کا مطالبہ طوباس کے گورنر، تحریک فتح، قومی جماعتوں اور یہودی آبادکاری کے خلاف سرگرم کمیٹیوں نے کیا تھا تاکہ علاقے سے فلسطینی شہریوں کو بے دخل کرنے کے اقدامات کے خلاف ایک مجتمع رد عمل دیا جاسکے۔

اسرائیلی فوج نے پچھلے ہفتے کے دوران اس علاقے میں چار مرتبہ فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے کی مہم چلائی جس کے نتیجے میں 14 خاندان بے گھر ہوگئے۔

اقوام متحدہ نے تین ماہ قبل اسرائیل کی جانب سے اسی علاقے میں فلسطینی گھر منہدم کرنے پر صہیونی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

مختصر لنک:

کاپی