قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کئی فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی تفتیش میں معاونت کے لئے طلب کیا ہے۔
بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے دھیشہ مہاجر کیمپ سے دو فلسطینی بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے 25سالہ مھند اور 19 سالہ رامی فہمی قوار کے گھر پر چھاپا مارنے کےبعد ان کو حراست میں لے لیا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے بیر زیت قصبےپر دھاوا بول دیا اور شہری ثائر وحشہ کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ صہیونی فوج نے بیرزیت یونیورسٹی کے طالبعلم عمر الریماوی کو حراست میں لے لیا۔
اس کے علاوہ قابض فوج نے الخلیل میں متعدد فلسطینی نوجوانوں کو تفتیش کے لئے طلبی کے نوٹس دئیے۔ اس کے علاوہ الخلیل کے ایک ناکے سے فلسطینی سالم رجوب کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے بھی چار کم عمر لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت عجزہ گائوں سے مجد رمضان ابو کافے، معتصم احمد غریب اور محمد سالم غریب کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ بدو گائوں سے ایثر موسیٰ عید سالم کو حراست میں لے لیا۔
ان لڑکوں کو گائوں کے داخلے راستے سے حراست میں لیا گیا