چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوجیوں نے غزہ سے ایک اور مغربی کنارے سے 5 فلسطینی اغوا کر لیے

منگل 26-جنوری-2021

قابض صہیونی فوجیوں نے سوموار کی صبح  دو خواتین سمیت مغربی کنارے کے 5 رہاءشییوں  اور ایک اور شہری کو غزہ کی پٹی کی سرحدی گزرگاہ سے گرفتار کیا۔

مقامی ذراءع کے مطابق پولیس فورس نے 49 سالہ  شیریں الاعرج جو کہ بیت لحم میں الولجہ کا رہاءشی ہے کو مقبوضہ بیت المقدس میں  اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت کے باہر سے اغوا کیا گیا۔

الخلیل میں قابض صہیونی فوجیوں نے ایک لڑکی اور ایک بوڑھے شخص کو یطا کے علاقے میں خشم الدرج گاوں سے اغوا کر لیا۔ آدمی کی شناخت محمد حدالین کے نام سے ہوءی۔

اسرائیل کے فوجیوں اور آباد کاروں کے ذریعہ ان کی املاک ، فصلوں اور مویشیوں پر مستقل حملوں کی وجہ سے  خشم الدرج کے رہائشی سخت طرز زندگی سے دوچار ہیں۔

 قلقیلہ میں صہیونی فوجیوں نے السنیریہ قصبے میں دو نوجوانوں کو گھروں میں لوٹ مار کے بعد اغوا کیا۔ ان کی شناخت 20 سالہ انیس مزوز اور 18 سالہ محمود علی کے نام سے ہوئی۔

دریں اثنا ، شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون (ایریز) بارڈر کراسنگ پر ایک اور شہری کو اغوا کرلیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے 35 سالہ ولا الرفائی (35 سال) کو اس وقت کراسنگ پر اغوا کیا جب وہ اپنی بیمار بیوی کے ساتھ طبی امداد کےحصول کے لیے سفر پر جارہے تھے۔

کئی دیگر افراد کو بھی گذشتہ سال اسرائیلی افسران کی جانب سے انہیں عبور کرنےاور سفر کرنے کی اجازت دی جانے سے پہلے بدسلوکی اور  تفتیش کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی