الخلیل کے جنوب میں یطہ گائوں کی زمین پر تعمیر کی جانے والے غیرقانونی اویغال یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے شعب البطم کے علاقے میں واقع زیتون کے باغ سے 100 درخت اکھاڑ پھینکے۔
فلسطینی کمیٹی برائے مزاحمت کے معاون راتب الجبور نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے فلسطینی باغبان اسحاق محمد الجبارین کے زیتون کے باغ کے ایک سو پودے تہس نہس کر دئیے۔
قابض اسرائیلی حکام اور یہودی آبادکار ملی بھگت کے تحت یطہ اور المسافر دیہات کے فلسطینی رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا کر انہیں علاقے سے کوچ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس کے بعد الخلیل کو اسرائیل کی جانب سے سب سے زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اسرائیلی حکومت اورآبادکاروں کےگروپ کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ آبادکاری کی سرگرمیوں میں توسیع کی جاسکے۔