شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نابلس سے دو بھائیوں سمیت متعدد فلسطینی گرفتار

بدھ 20-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے  متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع سالم قصبے کے ڈاکٹر ایاد جبور کے گھر پر چھاپا مار کر ان کے بیٹوں عبدالرحمان اور ادھام کو حراست میں لے لیا۔اس کے علاوہ علاقے کے دیگر مکانات پر بھی صہیونی فوج نے چھاپے مارے مگر دیگر کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

اس کے علاوہ نابلس کے ایک دیہات کفر قلیل میں بھی ایک فلسطینی کے گھر پر چھاپا مار کر تلاشی لی۔ جنین میں بھی دو سابق اسیران بلال اور بسام ذیاب کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی پولیس نےحزمہ قصبے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں پیش آئیں۔

مختصر لنک:

کاپی