قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب مشرقی علاقے پر واقعزرعی اراضی پر فائرنگ کھول دی۔ اس واقعہ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصولنہیں ہوئی۔
غزہ کی صفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس کی سرحد پر واقع واچ ٹاورز سے فلسطینی باشندوں کی زرعی اراضی پر فائرنگ کر دی۔
گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج نے اسی علاقے کو دراندازی، فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے علاقے کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ ٹائون اور بیت لحیہ کے علاقوں میں بھی زرعی زمین پر فائرنگ کی۔