قابض صہیونی پولیس نے اتوار کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہری اور اسکی بیوی کو مقدس شہر کے علاقے جبل المکبر میں اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔
مقامی ذراءع کے مطابق پولیس فورس نے 49 سالہ محمد مشاھرا اور اسکی 42 سالہ بیوی ختام کو جبل المکبر میں اسکے گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد اغوا کر لیا۔
محمد اسیر فلسطینی فھمیی مشاھرا کا بھاءی ہے جو صہیونی جیلوں میں عمر قید کی متعدد سزاءیں کاٹ رہے ہیں۔
صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اور شہری 20 سالہ علاٗ ابو نجیب کو پرانے شہر میں الواد گلی میں اسکے خاندانی گھر پر ہلہ بولنے کے بعد گرفتار کیا۔
اس سے قبل صبح سویرے اسرائیلی فوجیوں نے بیت لحم شہر میں گھر پر دھاوا بولنے اور تلاشی لینے کے بعد ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرلیا۔جس کی شناخت جبرا ماتیوس کے نام سے ہوئی۔
