قابض صہیونی حکام کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں کئی مقامات پر فلسطینی راہ گیروں اور فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملے کیے۔ سنگ باری کے دوران متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جنہیں ہلال احمر فلسطین کے امدادی عملے نے طبی امداد فراہم کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں شہریوں کی گاڑیوں اور راہ گیروں پر سنگ باری کی۔
نابلس میں فلسطینی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے نابلس اور قلقیلیہ روڈ پر فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں پر پتھرائو کیا۔
سنگ باری کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلسطینی شہریوں کو مظاہرہ کرنے سے روک دیا۔