فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ‘یتسھار’ نامی ایک یہودی کالونی میں بسائے گئے آباد کار نے ایک فلسطینی خاتون اور اس کی کم سن بچی کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔ دونوں ماں بیٹی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شاہراہ حوارہ پر چلتے ہوئے فلسطینی ماں بیٹی کو اس قت گاڑی تلے کچلا گیا جب وہ سڑک پار کررہی تھیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق زخمی فلسطینی خاتون اور اس کی بیٹی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان دونوں کی حالت خطرے میں ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل یہودی آباد کاروں نے الخلیل شہر میں مسجد ابراہیمی کے قریب دو فلسطینی بچوں کو گاڑی تلے روند دیا تھا۔