چهارشنبه 30/آوریل/2025

جیل سے رہائی کے وقت صہیونی فوجیوں ‌نے فلسطینی نوجوان اغوا کر لیا

منگل 8-دسمبر-2020

قابض صہیونی فوجیوں نے گذشتہ روز جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہائی پانے والے ایک فلسطینی شہری کو رہا ہوتے ہی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس کے اسیران کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے ایک پریس بیان میں ‌بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے رہائی پانے والے 27 سالہ اسامہ محمود الرجبی کو رہائی کے بعد جیل کے باہر سے اٹھا لیا اور اسے پہلے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ بعد ازاں اسے مغربی بیت المقدس میں واقع المسکوبیہ حراستی مرکز میں ڈالا گیا ہے۔

الرجبی کو اسرائیلی فوج نے ستمبر 2015ء کو گرفتار کیا تھا۔ اس پر مسجد اقصیٰ کے دفاع اور وہاں پر عبادت کی سرگرمیوں‌ میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

اسیر الرجبی کو اسرائیلی فوجی عدالت سے 63 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی