فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ ماہ فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض صہیونیوں کے خلاف 427 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے مزاحمتی حملوں کے دوران سنگ باری، پٹرول بم اور دیگر مختلف طریقے استعمال کیے جس کے نتیجے میں 14 صہیونی زخمی ہوئے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر کے دوران فلسطینیوں نے قابض فوج اور یہودی آباد کاروں پر تین بار فائرنگ کی۔ ان میں فائرنگ کے دو واقعات جنین، جب کہ ایک قباطیہ میں پیش آیا۔
نومبر میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں 37 سالہ شہید نورجمال سشقیر کو قابض فوج نے الزعیم چوکی پر گولیاں مار کر شہید کیا۔
نومبر میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض فوج پر 4 بم حملے کیے۔ 165 بار سنگ باری کی گئی۔ 15 بار آتش گیر کھلوںکا استعمال کیا گیا۔ دوسری طرف نومبر میں یہودی آباد کاروں نے 61 بار پرتشدد حملے کیے۔