چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب سے دو فلسطینی اغوا کر لیے

جمعہ 27-نومبر-2020

قابض اسرائیلی  پولیس نے جمعرات کی سہ پہر کو مقبوضہ بیت المقدس  میں مسجد اقصیٰ کے قریب دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیا اور ضلع سلوان میں ایک شہید کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک باب المجلس کے علاقے میں  موجودگی کے دوران مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے  دو جوانوں کو پکڑ لیا۔ ان کی شناخت محمود القاضی اور اسماعیل القاضی کے نام سے ہوئی۔

پولیس فورسز نے شہید نور شقیر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جسے  مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چوکی پر اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

اسرائیلی سرحدی پولیس نے بدھ کے روز الزاعیم چوکی کے قریب شقیر پر بےدردی سے فائرنگ کی  جو مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آباد کار بستی کو مشرقی مقبوضہ بیت المقدس  میں واقع علاقے  سے الگ کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی