یکشنبه 04/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں کا مغربی کنارے میں ہسپتال پر دھاوا

جمعہ 27-نومبر-2020

قابض اسرائیلی فوج  نے مغربی کنارے میں جمعہ کے روز صبح سویرے چھاپوں  کے دوران 10 فلسطینیوں کو گرفتارکر لیا اور رام اللہ میں ایک اسپتال پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں واقع بیت دجان قصبے میں متعدد گھروں میں توڑ پھوڑ کی  اور فلسطینی شہریوں کے خلاف گرفتاریوں کی مہم چلائی۔

ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے 44 سالہ ثوري ابراهيم ابو مرتضى ، 22 سالہ معتصم سامح أبو غنيم اور دو بھائیوں ، عبدالرحمٰن اور عبدالرحیم تلب حج محمد کو گرفتارکیا۔

جینن میں صہیونی فوجیوں نے مهند زكارنة کو دير غزالة  قصبے سے اور حماس کے دو رہنماؤں عبد الجبار جرار اور الشيخ ابراهيم طاهر نواهزة کو گرفتار کیا۔ صہیونی فوجیوں  نے سمر مصطفی جرادات اور رہا ہونے والے قیدی محمد شہاب کو بھی گرفتار کیا اور اس کے بھائی سابق اسیر فراج الصنوری کو اگلے پیر کو تفتیش کے لئے طلب کیا۔

دریں اثنا صہیونی فوجیوں نے  رام اللہ کے مشرق میں  ترموساب کے ہوگو شاویز اسپتال پر ہلہ بولا۔

بیت لحم میں صہیونی فوجیوں نے جمعرات کی رات بیت لحم کے جنوب میں ، الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی