یکشنبه 04/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے سے کم از کم 15 فلسطینی اغوا کرلیے

جمعرات 26-نومبر-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں  نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے سے کم از کم 15 فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا اور جینن کے شہر قباطیہ میں مسلح افراد سے جھڑپ ہوئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے صبح سویرے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع کوبر شہر پر دھاوا بولا اور 7 شہریوں کو اغوا کرلیا۔

قابض صہیونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع المغیر قصبے سے دو اور شمالی رام اللہ کے بیرزیت قصبے سے دو شہریوں کو اغوا کیا۔

جینن میں مقامی ذرائع نے کہا کہ قبطیہ قصبے میں حملہ کرنے اور گھروں پر چھاپے مارنے کے بعد مزاحمتی جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کردی۔

دریں اثنا جنین کے جنوب مغرب میں واقع اربع قصبے میں صہیونی فوجیوں کی ایک مہم کے دوران دو نوجوان جن کی شناخت قیس ابو صلاحہ اور عیسار نواف کے نام سے ہوئی تھی ، کو اس کے گھر سے اغوا کرلیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی