یکشنبه 04/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نےمغربی کنارے سےتعلق رکھنے والے متعددفلسطینی گرفتار

بدھ 25-نومبر-2020

قابض  اسرائیلی  فوج  نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مہم کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے نابلس شہر کے مختلف علاقوں میں دھاوا بولا اور دو نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کرلیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت حسن مبروک اور عمرو دریفہ کے نام سے ہوئی ہے۔
صہیونی فوجیوں نے الخلیل کے مغرب میں بیت عوا شہر میں بھی گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور مسالمہ خاندان کے چار شہریوں کو اغوا کرلیا۔
رام اللہ میں صہیونی فوجیوں نے کوبر قصبے پر دھاوا بولا اور محمد زیبار نامی نوجوان کو اغوا کرلیا ، جو رائد زيبار  کا بھائی ہے ، جسے صہیونی فوجی ہفتوں سے تلاش کر رہے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں صہیونی فوجیوں نے کوبر میں گھروں پر بار بار چھاپے مارے اور زیبار سے وابستہ بہت سے شہریوں کو اغوا کرلیا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے رام اللہ میں بیتونیا قصبے پر بھی حملہ کیا ۔ اس علاقے میں جھڑپوں یا گرفتاریوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوجیوں نے عناتا قصبے میں جودہ فیملی کے گھر میں بغیر کسی وجہ کے توڑ پھوڑ کی۔

 

مختصر لنک:

کاپی