یکشنبه 04/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی مزدوروں کو حراست میں لے لیا

بدھ 18-نومبر-2020

قابض اسرائیلی فوج  نے منگل کے روز متعدد فلسطینی مزدوروں  کو حراست میں لے لیا جب وہ 1948 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل) میں اپنے کام کی جگہوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اسرا میڈیا آفس کے مطابق  اگرچہ مزدوروں نے کام کے اجازت نامے دکھائے  لیکن اسرائیلی فوجیوں نے انہیں دباکر  آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور انکے ہاتھوں کو ہتھکڑیوں سے باندھ دیا۔
مغربی کنارے کے مزدورں کو ہمیشہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں نظربندی  ذلت ، گھبرانے اور جسمانی حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ 1948 میں مقبوضہ فلسطین میں اپنے مقامات تک پہنچنے کی کوششوں کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر زخمی یا ہلاک ہوسکتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی