چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے دو محافظوں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 8-اکتوبر-2020

قابض اسرائیلی  پولیس نے جمعرات کی صبح مسجد اقصی کے دو محافظوں کو اس وقت  اغوا کرلیا جب وہ مقدس مقام پر اپنا روزانہ کا کام کر رہے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس افسران نے مسجد اقصی میں محافظ کے طور پر کام کرنے والے عرفات نجیب اور خليل الترهوني کو پکڑ لیا اور انھیں مقدس شہر میں واقع القشلہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
قابض اسرائیلی  پولیس نے حالیہ ہفتوں میں اقصی ملازمین اور بیت المقدس کے شہریوں کے خلاف بالخصوص گرفتاریوں اورمسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاءد کرکے اپنے جابرانہ اقدامات میں اضافہ کیا ہے۔
دو ہفتوں سے ، اسرائیلی پولیس مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو جو قدیم شہر کے قریبی علاقوں میں مقیم ہیں کو مسجد اقصیٰ میں روزانہ کی نماز کے لئے جانے سے روک رہی ہے ، جبکہ یہودیوں کو آنے کی اجازت دے رہی ہے ۔

 

مختصر لنک:

کاپی