پنج شنبه 01/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں کے گھروں پر چھاپے، فلسطینی گرفتار کر لیے

منگل 6-اکتوبر-2020

قابض  اسرائیلی فوجیوں   نے گذشتہ رات مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس  میں کارواءیوں میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا ، ۔
مقبوضہ بیت المقدس میں  مقامی ذرائع کے مطابق ، اسرائیلی پولیس فورس نے پرانے شہر کے باب حطہ کے علاقے میں محمد الهاشم نامی نوجوان کو  اپنے گھر سے اغوا کرلیا۔
صبح سویرے پولیس فورسز نے بھی العیسویہ پر حملہ کیا جس کے بعد  مقامی نوجوانوں سے جھڑپوں کے بعد  تین نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کرلیا جسمیں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی شناخت رضا عبید کے نام سے ہوئی ہے۔
فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ العیسویہ میں  صہیونی  پولیس  پر  فلسطینی نوجوانوں نے  آگ لگانے والے بم پھینکے۔
پولیس فورسز نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے الطور قصبے پر بھی حملہ کیا ، جہاں ان پر آتش بازی کی گءی  اور آگ لگانے والے بم پھینکے گءے ۔
اریحا  میں ، عقبة جبر پناہ گزین کیمپ میں قابض صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو آنسو گیس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے مہاجر کیمپ میں جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کا شدید استعمال کیا اور براہ راست گولیاں برساءیں۔ 
بیت لحم میں ، عايدة پناہ گزین کیمپ میں قابض صہیونی فوجیوں اور مقامی نوجوانوں کے مابین بھی اسی طرح کی جھڑپیں ہوئیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی