یکشنبه 04/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل سے نوجوان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 3-اکتوبر-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے ہفتے کی صبح الخلیل شہر میں ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا اور متعدد سڑک میں رکاوٹیں کھڑی کردیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر میں واقع أم الدالية کے مضافاتی علاقے میں توڑ پھوڑ کرنے اور اس کی تلاشی لینے کے بعد 21 سالہ سميح قفيش کو حراست میں لیا۔
ایک متعلقہ پیشرفت میں ، صہیونی فوجیوں نے قریبی تین شہروں کے علاوہ الخلیل شہر کے شمالی اور جنوبی داخلی راستوں پر متعدد  رکاوٹیں کھڑی کیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے گزرتی ہوئی فلسطینی کاروں اور مسافروں کو تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈوں کی جانچ پڑتال کی جس کی وجہ ٹریفک جام رہا۔

 

مختصر لنک:

کاپی