چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے سے ذہنی معذور نوجوان کو اغوا کر لیا

بدھ 30-ستمبر-2020

قابض اسرائیلی  فوج (آئی او ایف) نے مغربی کنارے میں راتوں رات کارواءیوں کے دوران ذہنی معذور نوجوان سمیت  متعدد شہریوں کو اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق  صہیونی فوجیوں نے ذہنی معذور 20   سالہ أوس موسى  کو الخلیل کے شمال میں بیت عمر میں اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔
ایک اور  نوجوان جسکی شناخت شادي البطران کے نام سے ہوءی کو صہیونی فوجیوں نے مغربی الخلیل میں إذنا قصبے میں کارواءی کے دوران اغوا کیا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے گذشتہ رات الخلیل شہر کے علاقے الحوز میں بھی کئی گھروں پر چھاپے مارے ، جس کے دوران کسی بھی شخص کو گرفتاری نہیں کیا گیا۔
رام اللہ میں ، العريشة کے کنبے کے دو بھائیوں کو الجلزون مہاجر کیمپ میں گھروں سے اغوا کرلیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی