یکشنبه 04/می/2025

صہیونی فوجیوں نے آباد کار بستی کےقریب فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا

منگل 29-ستمبر-2020

قابض اسرائیلی  فوجیوں نے سوموار کی شام شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی  ایلون موریہ  کے قریب چار فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ، صہیونی فوجیوں  نے آبادکار بستی کے قریب گھریلو ساختہ فائر بم پھینکنے کی کوششوں کے الزامات کے تحت چار نوجوانوں کو فضا میں فائرنگ کے بعد گھیر لیا۔
ان کی نظربندی کے بعد ، صہیونی فوجیوں نے بستی کی طرف جانے والی سڑک اور اس کے آس پاس کے علاقے پر اپنے فوجیوں  کو ہائی الرٹ کردیا۔
ایلون موریہ فلسطینیوں کے کئی دیہاتوں خصوصا ازموت اور دیر الحطب سے ضبط شدہ اراضی پر واقع ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی