یکشنبه 04/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے سے فلسطینی شہری اغوا کر لیے

منگل 29-ستمبر-2020

قابض صہیونی فوجیوں نے منگل کی صبح مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس سے متعدد فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔
مغربی کنارے میں مقامی ذرائع کے مطابق  قابض صہیونی فوجیوں نے رام اللہ کے مشرق میں کفر مالک گاوں پر ہلہ بولا اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا جنکی شناخت غسان احمد اور ايوب عبد الرحمة البیرات خاندان سے ہوءی۔
صہیونی فوجیوں نے کفر مالک میں کارواءیوں  کے دوران ان اسیران میں سے ایک کی گاڑی بھی ضبط کر لی۔
الخلیل میں صہیونی فوجیوں نے 14  سالہ بچے احمد البدوي کوشمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں اسکے گھر سے اغوا کر لیا اور مغربی الخلیل میں دير العسل گاوں میں اشرف الشوامرة کے گھر پر بھی ہلہ بولا۔
اسرائیلی قابض فوجیوں نے گذشتہ رات مربی جنین میں دیوار علیحدگی کے قریب زوبوبا گاوں کے داخلی دروازے پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور مقامی رہاءشیوں کی نقل وحرکت کو روک دیا۔
طولکرم میں صہیونی فوجیوں نے فارون قصبے میں متعدد گھروں پر ہلہ بولا تاہم اس دوران کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں پولیس افسروں نے منگل کی صبح پرانے شہر میں باب الساهرة کے قریب   ایک نوجوان پر بری طرح تشدد کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی پولیس نے یہ دعوی کرتے ہوئے افسران کے طرز عمل کا جواز پیش کیا کہ  نوجوان نے  چاقو سے حملہ کیاتھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی