جمعه 02/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے جنین سے دو شہری اغوا کر لیے

اتوار 27-ستمبر-2020

قابض صہیونی فوجیوں نے جنین کے مغرب میں  دو شہریوں کو انین گاوں میں دو شہریوں اور انکے بچوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے يوسف اسعد ياسين اور أيمن تيسير خليل ياسين کو گاوں میں انکے گھروں پر ہلہ بولنے کے بعد گرفتار کر لیا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے یوسف کے دوبچوں مصطفیٰ اور فادی اور ایمن کے بیٹے محمد کو بھی حراست میں لے لیا جب وہ دیوار علیحدگی کے پاس اپنی بکریاں چرا رہے تھے اور انہیں رہا کرنے سے پہلے گھنٹوں پوچھ گچھ کی۔
اسی کے ساتھ صہیونی فوجیوں نے دیوار علیحدگی کے ساتھ  زابوبا گاوں پر ہلہ بولا اور بھاری مقدار میں اشک آور گیس کے گولے پھینکے ۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے گاوں پر ہلہ بولا اسکے داخلی دروازے کو بند کر دیا اور شہریوں کو دونوں طرف آنے جانے سے روکا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
صہیونی فوجیوں نے ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں ، اشک آور گیس کے گولے اور صوتی بم بساءے ۔ درجیوں فلسطینی شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

 

مختصر لنک:

کاپی