چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا غرب اردن اور القدس میں کریک ڈائون، گرفتاریاں

جمعرات 24-ستمبر-2020

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں طلبا اور ماضی میں صہیونی جیلوں میں قید رہنے والے فلسطینی بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز قابض فوج نے القدس اور غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں میں فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔ قابض فوج نے گھروں‌میں تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

پرانے بیت المقدس میں قابض فوج نے تلاشی کےدوران الواد روڈ پر چھاپہ مار کارروائی میں محمد الزین نامی ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔

ادھر الخلیل میں سموع کے مقام پر تلاشی کے دوران محمد ایاد خلایلہ کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے گھر میں تلاشی کے دوران توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔

قابض فوج نے الخلیل میں جبل جوھر، حارہ الشیخ، الخلیل شہر اور دیگر مقامات پر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ شہرسے گرفتار ہونے والےایک اور فلسطینی کی شناخت عطیہ ابو حمدیہ کے نام سے کی گئی ہے۔
قابض فوج نے الخلیل شہر کے جنوبی علاقے بیت کاحل اور شمالی قصبے یطا میں بھی گھروں پر چھاپے مارے۔

ادھر قابض فوج نے جنوبی بیت لحم میں بیت فجار کے مقام پر تلاشی کے دوران 25 سالہ سابق اسیر شاھر عیسیٰ طقاطقہ کو گرفتار کیا۔

نابلس میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے کئی علاقوں کو سیل کر کے گھروں میں چھاپے مارے۔

ادھر جنین شہر میں گھر گھر تلاشی کےدوران قابض فوج نے یعبد کے مقام پر ناکے لگا کر دو فلسطینیوں صالح خالد یاسین اور حافظ ابراہیم زبود کو گرفتار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی