یکشنبه 04/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں گھروں سے دو فلسطینی اغوا کر لیے

جمعرات 24-ستمبر-2020

اسرائیلی قابض فوج نے (جمعرات کے روز) صبح کے وقت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دھاوا بولا اور دو فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، صہیونی فوجیوں  نے رام اللہ کے شمال میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں واقع اپنے گھر سے مصطفی الرمحی نامی نوجوان کو اغوا کرلیا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے صبح سویرے رام اللہ کے قصبہ کفر مالک اور سلواد اور قلقیلیہ کے قصبہ کفر قدوم پر بھی حملہ کیا ۔
مبینہ طور پر کفر مالک میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے دو جوان زخمی ہوگئے تھے۔
الخلیل میں ، اسرائیلی قابض فوج نے بیت عمار قصبے میں ایک گھر میں توڑ پھوڑ کی اور ایک نوجوان کو اغوا کرلیا جس کی شناخت عبداللہ ابو ماریہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی