قابض صہیونی فوجیوں نے سوموار کی شام نابلس شہر کے جنوب میں قریوت گاوں کے قریب علاقے سے فلسطینی بچے اغوا کر لیے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسراءیلی فوجیوں نے 13 سالہ عمرو حازم اور 14 سالہ محمد خلیل دونوں کو قریوت گاوں میں غیر قانوںی صہیونی آبادکار بستی شیلوہ کے قریب سڑک پر موجودگی کے دوران اغوا کر لیا۔
مقامی عہدیدار غسان دغلس نے کہا کہ ریڈ کراس کی جانب سے زیر حراست بچوں کو رہا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
