جمعه 15/نوامبر/2024

عرب ممالک میں اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے خلاف فلسطین میں مظاہرے

ہفتہ 19-ستمبر-2020

فلسطینیی علاقوں میں کرونا کی وبا کے باوجود ہزاروں افراد نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف شہروں میں مظاہرےجاری رکھے ہوئے ہیں۔ کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے اسرائیلی ریاست کے جرائم اور عرب ممالک کے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے خلاف نکالے گئے جلوسوں اور مظاہروں میں حصہ لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی نابلس میں عصیرہ القبلیہ کے مقام پر فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ایک بڑا جلوس نکالا۔
مظاہرین نے عصیرہ میں فلسطینی اراضی پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کےخلاف نعرےلگائے اور امارات اور بحرین کی جانب سے صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات استوار کرنے کی شدید مذمت کی۔
اس موقعےپر قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو کچلنےکے لیےان پر طاقت کا استعمال کیا اور مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کےنتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
دھر غرب اردن کے دوسرےشہروں نابلس، رام اللہ ، بیت لحم اور طولکرم میں بھی فلسطینی سیاسی اور قومی جماعتوں کی اپیل پر یوم الغضب ریلیوں میں شرکت کی۔ کل جمعہ کے روز فلسطینی قوتں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی سازش کے خلاف یوم الغضب کی کال دی تھی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسلمانوں اور قضیہ فلسطین کے ساتھ غداری اور خیانت قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی