جمعه 02/می/2025

یہودی آباد کار نے فلسطینی محنت کش کو گاڑی تلے روند ڈالا

منگل 15-ستمبر-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک یہودی آبادکار نے ایک راہ گیر فلسطینی محنت کش کو گاڑی کی ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق کل سوموار کے روز نابلس کے جنوبی قصبے حوارہ میں شاہراہ عام پر گاڑی چلاتے ہوئے ایک یہودی آباد کار نے فلسطینی شہری کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

یہودی آباد کار فلسطینی کو گاڑی تلے روند کر موقع سے فرار ہوگیا۔

شہریوں نے سڑک پر شدید زخمی حالت میں پڑے فلسطینی کو ایمبولینس کی مدد سے اسپتال پہنچایا۔

خیال رہے کہ حالیہ یام میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں اسرائیلی آبادکاروں کےگاڑیوں تلے فلسطینیوں کو روندے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حالیہ ایام میں یہودی آباد کاروں نے الخلیل، نابلس، بیت لحم، القدس اور رام اللہ میں گاڑیوں کی ٹکر سے کئی فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں‌بچے بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی