جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بلدیہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد کو مسمار کرنے کی دھمکی

منگل 15-ستمبر-2020

اسرائیلی بلدیہ نے پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصبے میں عین اللوزہ کے پڑوس میں القعقاع مسجد کو مسمار کرنے کا حکم جاری کیا ۔
  
بلدیہ نے مسجد کو گرانے کے لئے متعدد نوٹسز جاری کیے  اور یہ دعوی کیا کہ یہ مکان ہے۔ اس مسجد کا رقبہ 130 مربع میٹر ہے اور  اسے آٹھ سال قبل تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں دو منزلیں شامل ہیں۔ پہلا خواتین کا نماز ہال اور دوسرا مردوں کے لئے۔

اسی دوران ، قابض اسرائیلی  فوج (آئی او ایف) نے مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے میں تحریک فتح کے سکریٹری احمد العباسی کے گھر کی مسماری کا پروانہ  بھیج دیا۔

دوسری طرف ، قابض صہیونی فوجیوں نے خلیل زاہدہ اور منصور الہندی کو مقبوضہ بیت المقدس  میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں واقع اپنے گھروں سے گرفتار کیا اور انہیں کیمپ میں فوجی چوکی پر لے گئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی