جمعه 09/می/2025

صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں کارروائیوں میں فلسطینی اغوا کر لیے

پیر 7-ستمبر-2020

اسرائیلی قابض فوج (آف) نے گذشتہ رات اور اتوار کےروز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیا اور متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ، صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر میں وادی الھریہ کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور دو شہریوں جن کی شناخت  جلال ابو سنینہ اور نسیم الاطرش کے نام سے ہوءی کو اپنے گھروں سے اغوا کرلیا۔

صہیونی فوجیوں  نے بغیر کسی گرفتاری کے الخلیل شہر اور دیر سامیت قصبے میں گھروں پر بھی چھاپے مارے ، اور شمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ کے مرکزی دروازے پر عارضی چوکی قائم کی۔
بیت لحم میں صہیونی فوجیوں نے کنٹینر چوکی پر الہیشا پناہ گزین کیمپ کے رہائشی نور الحسنات نامی ایک 17 سالہ نوجوان کو اغوا کرلیا۔

مختصر لنک:

کاپی