شنبه 10/می/2025

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے گھر میں نظربند فلسطینی نوجوان گرفتار کرلیا

پیر 31-اگست-2020

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے گذشتہ روز شمال مشرقی بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران گھر میں‌نظر بند ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے عیساویہ میں چھاپے مارے اور گھر میں نظر بند معتصم حمزہ عبید کو اس کےگھرمیں گھس کر گرفتار کرلیا۔ تلاشی کے دوران قابض حکام نے توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

واضح ہے کہ القدس کے فلسطینی باشندوں کی بلاجواز گرفتاریاں اور انہیں گھروں میں نظر بند کرنے کے واقعات صہیونی حکام کا پسندیدہ مشغلہ بن چکے ہیں۔

فلسطینیوں‌کی گرفتاریوں اور دیگر مکروہ حربوں کا مقصد القدس کے باشندوں کو قبلہ اول سے دور رکھنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی