قابض صہیونی فوجیوں نے شمالی رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ پر ہلہ بولا اور گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا اور متعدد دوسرے فلسطینیوں کو اغوا کر لیا گیا۔
مقامی ذراءع کے مطابق الجلزون پناہ گزین کیمپ میں بڑی تعداد میں اسراءیلی فوجیوں نے گھروں پر چھاپے مارے اور شہریوں سے پوچھ گچھ کی جس سے مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
بیس سالہ ایک نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا اور اسے رام اللہ اسپتال لے جایا گیا ۔
کیمپ میں قابض صہیونی فوجیوں کی کارواءیوں کے دوران پانچ فلسطینی نوجوانوں کو انکے گھروں سے اغوا کر لیا گیا۔
ایک اور اور واقعے میں اسراءیلی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں نبی صالح گاوں میں انسانی حقوق کے کارکن بلال التمیمی کے گھر پر ہلہ بولا اور اسکے21 سالہ بیٹے محمد کو اغوا کر لیا۔
تمیمی نے کہا کہ قابض اسراءیلی فوجیوں نے انکے خاندان کے افراد کو ایک کمرے بند کر کے ان پر جسمانی تشدد کیا اور اسکے بیٹے کو ساتھ لے گءے