قابض اسراءیلی فوجیوں نے ہفتے کی شام مقبوضہ بیت المقدس سے تین فلسطینی اغوا کر لیے اور پرانے شہر میں منعقدہ ایک شادی پر ہلہ بول دیا۔
مقامی ذراءع کے مطابق پولیس افسروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہری ایھاب نجیب اور اسکے بیٹے توفیق کوپرانے شہر میں تشدد کے بعد گرفتار کر لیا۔
اسی دوران پولیس فورس نے القطانین مارکیٹ کے علاقے میں منعقدہ ایک شادی پر ہلہ بولا کچھ شرکاء کا پیچھا کیا اور ان پر تشدد کیا۔
انہوں نے حاضرین میں سے ایک کو اغوا کرلیا جس کی شناخت ہشام البشیتی کے نام سے کی گئی اور اسے پولیس اسٹیشن لے گئے۔