جمعه 02/می/2025

یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں فلسطینی لڑکے کو گاڑی تلے روند ڈالا

اتوار 16-اگست-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر یہودی آباد کار نے ایک فلسطینی لڑکے کو اپنی گاڑی تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں فلسطینی لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک یہودی آباد کار نے راہ چلتے ایک فلسطینی لڑکے پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی لڑکےکو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں قابض یہودی آباد کاروں کےہاتھوں فلسطینیوں پر حملے اور انہیں گاڑیوں‌تلے روندے جانے کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی