یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے سات فلسطینی اغوا کر لیے

منگل 11-اگست-2020

اسرائیلی پولیس نے سوموار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپے اور گھروں کی تلاشی کے بعد سات فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسیران کی شناخت  علاء درباس ، فارس درویش، تیسیر محیسن، محمد ابو بکر، عمر العانتی، محمد صلاح الدین اور منتصر صلاح الدین کے ناموں سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسیران کو حزما قصبے ،  شعفاط پناہ گزین کیمپ اور العیسویہ قصبے میں انکے گھروں سے اغوا کیا گیا۔

ان تمام نوجوانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر متعدد تفتیشی اور حراستی مراکز منتقل کیا گیا ۔

مختصر لنک:

کاپی