قابض اسرائیلی فوج (آئی او ایف) نے جمعہ کےروز صبح کے وقت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ، جس میں ایک نوجوان خاتون زخمی ہوگئی اور تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جنین پر چھاپہ ہلہ بولا بھاری مقدار میں براہ راست گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جسمیں27 سالہ دالیا الصمودی نامی ایک فلسطینی نوجوان خاتون زخمی ہو گئی ۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ صمودی اپنے گھر کے اندر بیٹھی ہوئی تھی جب وہ سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔
ہلال احمر نے مزید کہا کہ اس زخمی عورت کو نکالنے کے لئے ایمبولینس بھیجی گئی ، قابض صہیونی فوجیوں نے اس پر بھی حملہ کیا ، جس سے اسے جزوی نقصان پہنچا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
صمودی کی صحت کی حالت کے بارے میں ابھی تک مزید معلومات نہیں دی گئی ہیں۔
ادھر ، بیت المقدس اورطولکرم اضلاع میں تین فلسطینی افراد کو گھروں سے گرفتار کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، حراست میں لئے جانے والے افراد میں محمد صبح ، حمزہ الدبس ، اور عمر ابو الرب شامل ہیں۔
علاقوں میں چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست گولہ بارود ، آنسو گیس کے کنستر ، اور دستی بم پھینکے جبکہ فلسطینیوں نے پتھراؤ کرکے جواب دیا۔